.

دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ کی قیمت ساڑھے نو ہزار امریکی ڈالر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پرتگال کے شہر اوبیڈس میں جاری "چاکلیٹ میلے" میں جمعے کے روز دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

چاکلیٹ کی قیمت 7728 یورو (9489 امریکی ڈالر) ہے اور اسے کھانے کے قابل سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے۔ یہ چاکلیٹ زعفران ، سفید کھمبی ، مڈگاسکر کی ونیلا اور سونے کے ورق سے تیار کی گئی ہے۔

اس چھوٹی سی چاکلیٹ کو تاج کی شکل کے چھوٹے سے بکس میں رکھا گیا جس پر تقریبا 5500Swarovksi نگینے جڑے ہوئے تھے۔

چاکلیٹ تیار کرنے والے پرتگالی نان بائی ڈینیئل گومز کا کہنا ہے گینز بک آف ریکارڈز نے ہیرے کی شکل کی اس چاکلیٹ کے دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔