.

لیبیا میں بھیڑوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پر کشش سر، آنکھوں کا حجم، لمبی گردن اور نرم و ملائم کانوں کے علاوہ چلنے کا انداز اور مناسب جسم۔ یہ تھیں لیبیا میں منعقد مقابلہ حسن کے شرکاء کے لیے خوب صورتی کے معیار کی خصوصیات، تاہم یہ مقابلہ خواتین کے لیے نہیں بلکہ سال 2018ء کے لیے خوب صورت ترین بھیڑ کے انتخاب کے لیے منعقد کیا گیا۔

رواں ہفتے لیبیا کے شہر مصراتہ میں تقریبا 120 افراد اپنے جانوروں کی نمائش کے لیے جمع ہوئے۔ ان افراد نے اپنی بھیڑوں کو گھاس سے سرسبز ایک میدان میں جیوری کے سامنے پیش کیا۔

مقابلے میں ابتدائی طور پر 300 کے قریب بھیڑوں نے حصہ لیا تاہم حتمی طور پر صرف تین بھیڑوں کا چناؤ ہوا۔ پھر ان میں سے ایک کے سر پر بھیڑوں کی ملکہ حسن کا تاج سجایا گیا۔ جیتنے والی بھیڑ کے مالک کو انعامی کپ اور ہار دیا گیا جب کہ دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والی بھیڑوں کے لیے صرف ہار کا دیا گیا۔