.

طیارے کے حادثے میں ہلاک امریکی ماڈل کی زندگی کے آخری لمحات کی وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

رواں ہفتے بدھ کے روز ایک چھوٹے نجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والی معروف امریکی ماڈل ماریہ سَنشائن کی انسٹاگرام پر ایک وڈیو سامنے آئی ہے جو ماریہ نے اپنی زندگی کے اختتام سے چنل لمحے قبل بنائی تھی۔

امریکی ریاست ایریزونا میں ایک گولف کلب پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے تمام چھ مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دنیا سے رخصت ہونے سے چند لمحے قبل بنائی گئی وڈیو میں ماریہ کے آخری الفاظ یہ تھے کہ "میں مسرور ہوں"۔ اس کے بعد اس نے طیارے میں سوار دیگر افراد کی وڈیو بنائی۔ ماریہ کی جانب سے "انسٹاگرام" پر براہ راست نشر کی گئی وڈیو میں اچانک تعطل آ گیا جس کے بعد ماریہ کے فالوورز کو یہ خبر ملی کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ طیارہ(PA-24) ماڈل کا تھا۔ ہلاک ہونے والے بقیہ افراد کی شناخت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ نجی طیارہ 28 سالہ معروف تاجر جیمز بیڈروزا کا تھا جو لاس ویگاس میں مشہور نائٹ کلب کا مالک ہے۔ بیڈروزا خود بھی ہلاک ہونے والے چھ مسافروں میں شامل ہے۔