شہزادہ محمد، امیرکویت اور سعد حریری کی سیلفی کی دھوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

گذشتہ روز سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں 22 عرب ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اجتماعی تصاویر بھی بنوائیں مگر لبنانی وزیراعظم سعد حریری کی جانب سے انسٹا گرام پر پوسٹ ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیراعظم سعد حریری نے الظہران میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس کے دوران لی گئی ایک سیلفی پوسٹ کی۔ سیلفی میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور سعدی حریری دیکھے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں شام، یمن فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان قیام امن، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عرب خطے میں ایرانی مداخلت جیسے اہم ایشوز پر غور کیا گیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے خطے میں ایران کی بڑھتی توسیع پسندی کو روک لگانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے پر زور دیا۔

کانفرنس میں شریک عرب رہ نماؤں نے اپنی یادگاری تصاویر بھی بنائیں۔ سوشل میڈیا پر سعد حریری کی پوسٹ کردہ سیلفی چھائی رہی جسے بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ تصویر میں تینوں رہ نماؤں کو مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں