"چھیاسٹھ ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین تک پہنچ گئی"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسلامی تعاون تنظیم "او آئی سی" کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اعلان کیا ہے کہ 66 ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین سے تجاوز کر گئی۔ العثیمین نے کہا کہ عربی دنیا کی سب سے زیادہ رائج زبانوں میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ عربی زبان چھیاسٹھ ملکوں میں بولی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر یوسف العثیمین نے دبئی میں عربی کی عالمی کانفرنس کے 7 ویں سیشن سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ 21 اپریل تک جاری رہے گا۔ کانفرنس کا انعقاد ہر سال دبئی میں ہوتا ہے۔ اسی ممالک سے تقریباً 2 ہزار افراد مدعو کئے جاتے ہیں۔ عربی زبان پر 70 سے زیادہ علمی مقالات پیش کئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر العثیمین نے بتایا کہ اس تنظیم کے 57 ممالک رکن ہیں۔ ان میں 22 عرب ملک ہیں۔ ان سارے ممالک میں عربی اسلامی ثقافت کے سنگ بنیاد کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ عالمی نظام نے کافی پہلے عربی کو تسلیم کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 28 ویں سیشن میں 1973ء کے دوران عربی کو جنرل اسمبلی اور اس کے ماتحت اداروں کی کارروائی کیلئے چھٹی رسمی زبان تسلیم کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ او آئی سی 1969ء میں قائم ہوئی۔ تب سے عربی ہی اس کی رسمی زبان ہے۔ اسے یونیسکو اور افریقی یونین سمیت متعدد عالمی تنظیموں میں سرکاری زبان تسلیم کر لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں