انسان کی وجہ سے کرہ ارض پر کیا تبدیلیاں رو نما ہورہی ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

انسان کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ کرہ ارض میں بعض ایسی تبدیلیاں بھی رونما ہو رہی ہیں جو اس زمین کا نقشہ بدلنے کا موجب بن رہی ہیں۔

’Earth Time‘ ایک ایسی ہی ویب سائیٹ ہے جو اس لیے تیارکی گئی ہے تاکہ زمین پر انسان کے ہاتھوں ہونے والے تغیرات سے اس کی ماہیت اور ماحول پر پڑنے والے جوہری اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔

ویب سائیٹ ’ارتھ ٹائم‘ دراصل برف کے پگھلنے اور زمین پر مہاجرین کی نقل مکانی جیسے تصورات کی عکاسی کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے مصنوعی سیاروں سے حاصل کی گئی تصاویر لی گئی ہیں۔

ویب سائیٹ کے لیے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ’ناسا‘ کی طرف سے سنہ 1984ء سے 2016ء تک کے پرکشش نقشے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی بنک، بیرکلی ارتھ، بین الاقوامی ماحولیاتی فنڈ اور دیگر اداروں کے عالمی بنک، بیرکلی ارتھ، بین الاقوامی ماحولیاتی فنڈ اور دیگر اداروں کے 300 بیانات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

’ارتھ ٹائم‘ کے لیے جمع کردہ مواد کا مقصد انسان کو یہ باور کرانا کہ مستقبل میں زمین پر کس طرح کے ماحولیاتی اور موسمی تغیرات رونما ہوسکتے ہیں اور ان کے انسان کی روز مرہ زندگی پر کس طرح کے اثرات مرتب ہوں گے؟َ

مثال کے طور پر ویب سائیٹ میں زمانی اعتبار سے جاری کردہ تصاویر کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ اگر کرہ ارض کا درجہ حرارت موجودہ رفتار سے بڑھتا رہا تو سمندر کی سطح بلند ہونے سے امریکی ریاست فلوریڈا کا ایک بڑا حصہ زیرآب آجائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ مرجانی جل پتھروں کا رنگ بھی درجہ حرارت میں اضافے سے سفید پڑنا شروع ہوجائے گا۔ نقشوں میں ممکنہ طورپر متاثر ہونے والے علاقوں کو زرد اور گلابی رنگوں میں نمایاں کیا گیا ہے۔

زمین پر ماحولیاتی اور موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں معاشروں کے طور طریقوں پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس ویب سائیٹ میں نقشوں کی مدد سے مہاجرین بالخصول پناہ گزینوں کی نقل وحرکت دکھائی گئی اور ان کے تبدیل ہونے سماجی رویوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں