دبئی کے پبلک مقامات پر لگائے جانے والے جدید ہیلتھ پوڈز کا کیا مصرف؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے شہریوں میں کسی بھی مرض کی ابتدائی اسٹیج پر نشاندہی کیلئے اب دبئی میں خاص قسم کے ہیلتھ پوڈز لگائے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں ہیلتھ کمپنی کے تیار کردہ یہ ہیلتھ پوڈز اسکینر کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کر کے اسپتالوں تک پہنچائیں گے۔

ابتداء میں یہ پوڈز تجرباتی بنیادوں پر شہر کے شاپنگ مالز، فٹنس جم اور سپر مارکیٹوں میں لگائے جائیں گے۔

یہ خاص اسکینر شہریوں میں کسی بھی بیماری کا ابتدائی اسٹیج پر پتا چلانے میں کارآمد ہوں گے، جبکہ ان اسکینر سے جمع کیا گیا ڈیٹا اسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔ جہاں طبی ماہرین ان کی مانیٹرنگ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں