ہمت و عزم کا پیکر سعودی خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے شہر اَبہا میں کنگ خالد یونیورسٹی کی تقریب میں خاتون شہری صالحہ عسیری نے میڈیا اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے سے فارغ التحصیل ہونے پر گریجویشن گاؤن زیب تن کیا تو اسی روز ان کی بیٹی مرام آل مناع بھی بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے سے گریجویشن کرنے والوں کی صف میں کھڑی تھی۔ اس طرح ماں اور بیٹی اپنی گریجویشن تقریب میں ایک ساتھ کھڑی تھیں۔

سعودی خاتون صالحہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ بعض وجوہات کی بنا پر انہوں نے انٹرمیڈیٹ سے لے کر یونی ورسٹی کے آخری دن تک کا تعلیمی سفر اپنی بیٹی کے ساتھ پورا کیا۔ اس دوران تمام تر رکاوٹوں اور چیلنجوں کو پوری ہمت کے ساتھ عبور کیا اور میڈیا اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں گریجویشن کا خواب پورا کیا۔ اس جدّوجہد کے بعد اب صالحہ کی خواہش ہے کہ وہ ملازمت حاصل کر کے اپنی اولاد کو سپورٹ کریں کیوں کہ وہ ان کی واحد سرپرست اور تمام امور کی ذمّے دار ہیں۔

صالحہ کے مطابق کم عمری میں شادی ہو جانے اور مشرقی صوبے منتقل ہو جانے کے سبب انہوں نے نویں جماعت میں تعلیم کا سلسلہ روک دیا تھا۔ کئی برس بعد وہ پھر سے اپنے شہر اَبہا لوٹ آئیں۔ اس کے بعد جب صالحہ کی بیٹی مریم نے سیکنڈری مرحلہ مکمل کر لیا تو اپنی ماں کو تیار کیا کہ وہ "ہوم اسکولنگ" کے ذریعے اپنی تعلیم کا سلسلہ مکمل کرے۔

صالحہ کے مطابق خاتون خانہ ہونے کے سبب ان کے لیے یہ بہت بڑا چیلنج تھا تاہم انہوں نے خود کو پڑھائی کے عمل کے ساتھ ہم آہنگ کر لیا۔ صالحہ نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ میں امتیازی نمبروں کے حصول کے بعد انہوں نے کنگ خالد یونیورسٹی میں میڈیا اینڈ ٹیلی کمیونی کشین ڈپارٹمنٹ میں داخلہ لے لیا اور اللہ کے فضل اور والدین کی دعاؤں کے ذریعے گریجویشن کی منزل کو پا لیا۔ صالحہ کے مطابق جس روز انہوں نے یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کیا وہ ان کے لیے عید کا دن تھا اور اس موقع پر صالحہ اپنے رب کے سامنے سجدہ شکر بجا لائیں۔

صالحہ کی والدہ انہیں یونیورسٹی گریجویٹ کے روپ میں دیکھنا چاہتی تھیں مگر وہ اس منظر کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ سکیں اور ایک برس قبل اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

صالحہ نے بتایا کہ اس تمام عرصے میں ان کے بچوں اور سہلیوں نے انہیں بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا اور وہ تعلیم اور گھر کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں