الحرمین ٹرین کی کمرشل سروس رمضان المبارک کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امسال رمضان المبارک کے بعد 16 شوال سے مملکت کی منفرد الحرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی بنیادوں پر چلائی جائے گی۔

اس امر کا اعلان سعودی عرب کے وزیر مواصلات ڈاکٹر نبیل العامودی نے ایک بیان میں کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک میں حرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی بنیادوں پر چلانے کا پروگرام آگے بڑھا دیا گیا۔ ڈاکٹر العامودی نے توجہ دلائی کہ تدریجی طور پر یہ کام انجام دیا جائے گا۔ 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں حرمین ٹرین پوری قوت سے چلنے لگے گی۔

جدہ ایئرپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں العامودی نے بتایا کہ پالیسی یہ ہے کہ 12 ہوائی اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور نئے ہوائی اڈے بھی تعمیر کئے جائیں۔ جدہ کا نیا شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ہوائی اڈا محدود پیمانے پر اسی مہینے کام شروع کر دے گا۔ یہاں سے بین الاقوامی پروازیں ستمبر سے شروع ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں