.

رمضان کریم: دبئی میں سحری اب ڈورن پہنچایا کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انجمن رفاہ عامہ دبئی نے امسال رمضان المبارک کے دوران مساجد اور گرد ونواح میں سحری کے لوازمات بذریعہ ڈورن پہنچانے کا منفرد منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس اچھوتے طریقہ ترسیل کے ذریعے دس فیصد فوڈ ڈیلیوری بغیر پائیلٹ جہاز کی جائے گی۔

"ان کی سحری ہمارے ذمہ” کے عنوان سے اس سہولت کا اجرا انجمن رفاہ عامہ کے یوتھ کونسل نے کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے عرب اخبار "البیان" نے یوتھ کونسل کی سربراہ حلیمہ محمد کے حوالے سے بتایا اس کام میں موثر افراد کی شرکت پہلی ترجیح ہے۔ انہیں سحری کی تقسیم میں عملی طور پر شریک کرنی لازمی امر ہے۔ موثر افراد پر مشتمل رضاکاروں کی ٹیم سحری پیکج کی تیاری اور اسے حفاظت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بغیر پائیلٹ جہاز ڈیزائن تیار کرنے اور آئیڈیا میں فنی معاونت فراہم کرنے والے نوجوان خلفان عبید نے بتایا کہ یہ نیا طریقہ ہے اس میں موثر رضاکاروں کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ یہ خیال چونکہ نیا ہے جس میں ہمیں ڈرون طیاروں کو اپنے ٹارگٹ علاقوں تک رسائی کے لئے بہتر طریقے سے پروگرام کرنا ہو گا۔

سحری لوازمات کی ترسیل میں استعمال کئے جانے بغیر پائیلٹ طیاروں کی تمام ضروری پروگرامنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ زیادہ دیر تک پرواز کو یقینی بنانے کے لئے 8 بیٹریاں لگائی جا رہی ہیں۔ یہ طیارے دس کلوگرام سحری لوازمہ لیجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔