دبئی پولیس اہلکار نے آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور کو کیسے بچایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی کی پولیس کے ایک بہادر جوان نے اپنی جان پر کھیل کر ہفتے کے روز آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور کو بچا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی پولیس کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سارجنٹ محمد احمد محفوظ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے شعلوں کی نذر ہونے والی ایک کار میں پھنسے اس کے ڈرائیور کو نکالنے میں مدد کی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہراہ الشیخ محمد بن زاید پر پیش آیا جب کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس کا ڈرائیور اس میں پھنس گیا تھا۔ پولیس اہلکار نے کار کے قریب پہنچ کر اس کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر وہ نہ کھل سکا۔

اس دوران کچھ مقامی شہری بھی وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے پولیس اہلکار کی مدد کی۔ قریب ہی پانی کا ایک ٹینکر بھی موجود تھا جہاں سے لا کر آگ پر پانی ڈالا گیا اور کار میں پھنسے ڈرائیور کی زندگی بچالی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں