میاں بیوی کے ’سیلفی‘ کے شوق نے شیرخوار بچی کی جان لے لی: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سیلفی کی لت سے اکثر حادثات ہی کی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ بھارت میں میاں بیوی کےسیلفی کے شوق نے ان کی دس ماہ کی شیر خوار بچی کی جان لے لی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس واقعے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کےمطابق بھارتی شہر راجھستان میں ایک تجارتی مرکز میں برقی زینے چڑھتے ہوئے ایک جوڑی نے اپنی سیلفی بنانے کی کوشش کی ان کے ہاتھ سے بچی گر پڑی جو تیسری منزل سے نیچے زمین پر جا لگی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

اس المناک واقعے کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ تجارتی مرکز میں عینی شاہد گاہکوں کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی سے کہا وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک سیلفی بنائے۔ وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے جب سیلفی بنانے لگی تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بچی اس کے ہاتھ سے گرگئی۔ بچی گرنے کے بعد دیواروں سے ٹکراتی ہوئی نیچے جا گری۔ بچی کے گرتے ہی وہاں پر شور شرابہ برپا ہوگیا اور بچی کو بچانے کے لیے لوگ دوڑ پڑے مگر بچی زمین پر گرتے ہی دم توڑ گئی تھی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی ہیں تاہم خاندان نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے۔ خیال رہے کہ شاپنگ سینٹر میں جانے سے قبل بچی کو اس کےوالدین اسپتال لے کر گئے تھے۔ چند روز قبل ایسا ہی ایک واقعہ بمبئی میں پیش آیا تھا جہاں ایک شاپنگ مرکز کی دوسری منزل سے گر کر ایک بچے کی موت واقع ہو گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں