مسجد الحرام کی بالائی منزل سے کودنے والا شخص جان کی بازی ہار گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ میں موصول اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شب ایک غیر ملکی مسجد حرام کی ایک منزل سے نیچے کود کر جان کی بازی ہار گیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "واس" نے مکہ ریجن پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کی شب تراویح کے وقت حکام کو اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم غیر ملکی شخص مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف کے صحن میں کود گیا۔ زمین پر گرتے ہی اس کی وفات ہو گئی۔

متوفی کا جسد خاکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی شناخت اور بالائی منزل سے کودنے کے اسباب جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ متوفی نے بالائی منزل پر آہنی جنگلہ ہونے کے باوجود کیونکر چھلانگ لگائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں