مصری کیفے میں کم سن بچوں کی غیر قانونی شیشہ نوشی کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں کم سن لڑکے عیدالفطر کے روز ایک کیفے میں شیشہ نوشی کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں شیشہ نوشی کرنے والے لڑکوں کی عمریں دس سے پندرہ برس کے درمیان ہیں۔ وائرل ہونے والے کلپ میں کیفے کا ایک اہلکار ان سے اس خدمت کا بل وصول کرتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کیفے کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ جو کم سن بچوں کو شیشہ نوشی جیسی غیر قانونی سروس فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے مصری وزارت قانون نے نابالغ بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ٹویٹر پر تبصرہ کرنے والوں نے شیشہ نوشی میں مصروف کم سن بچوں کے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اولاد کی کرتوتوں پر نظر رکھیں اور انہیں ایسی بری صحبت سے بچائیں کہ جو ان کے بچوں کے مستقبل اور صحت کی تباہی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں