فٹ بال کا جنون، بلوچ بچے کی پیشہ وارانہ مہارت دیکھیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فٹبال کے عالمی مقابلوں کی جلو میں اس کھیل کا جادو ان دنوں چہار سو پھیلا ہوا ہے۔ اس کھیل کے شائقین کروڑوں میں ہیں۔ انہی میں ایک ایسا بچہ بھی شامل ہے جس کی کھیل میں مہارت نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا رکھا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دس سالہ بچے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اسے کمال مہارت کے ساتھ فٹ بال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کم سن ہونے کے باوجود لڑکے کا فٹ بال کھیلنے کا انداز کسی پیشہ ور کھلاڑی سے کم نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج کو بڑے پیمانے پر پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے اور بچے کے فٹ بال کے شوق اور اس کی مہارت کو ڈھیروں داد تحسین مل رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں