ایران کی پیٹروکیمکل فیکٹری میں آتشزدگی سے چھ افراد زخمی‎

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے جنوبی مغربی حصے میں واقع عبادان آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے کم سے کم چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی "تسنیم" کے مطابق آگ بجھانے والے عملے نے انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے، جس کے بعد صورتحال معمول پر آ جائے گی۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

عبادان ریفائنری پلانٹ میں آتشزدگی سے تیل کی برآمدت کو کوئی گزند نہیں پہنچا۔ ایران دنیا میں تیل برآمد کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔ تہران گیسولین سمیت متعدد دوسرے فائن ایندھن بھی تیار کرتا ہے۔

اھواز کے جنوبی صوبے میں واقع عبادان آئل ریفائنری ایران کی سب سے پرانی ریفائنری ہے۔ ملک میں تیل اور گیس پراسس کرنے والے تقریباً ہی منصوبوں کی طرح عبادان ریفائنری میں مرمت کے کام کی بڑی دیر سے ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں