شادی کے لباس میں روسی حسیناؤں کے درمیان فٹبال میچ !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس کے شہر قازان میں خواتین نے اپنے شوق کی خاطر شادی کے طویل لباس زین تن کر کے ایک دوستانہ فٹبال میچ میں شرکت۔ واضح رہے کہ قازان شہر عالمی کپ کے سلسلے میں فٹبال میچوں کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔

سفید لباس اور کھیل کے جوتے پہنی ہوئی خواتین نے خود کو دو ٹیموں میں تقسیم کر لیا اور ہر ٹیم 5 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ میچ کا دورانیہ 15 منٹ کا تھا جس کے دوران چھوٹے سے مجمع کے سامنے روسی خواتین نے اپنے طویل لباسوں کو تھام کر کھیل میں حصّہ لیا۔

جیتنے والی ٹیم کی رکن گلناز شیری بووا کا کہنا تھا کہ "ہمارا ظاہر بہت نفیس تھا مگر ہمارا لباس کھیل کے لحاظ سے آرام دہ نہیں رہا"۔

ٹیم کی گول کیپر ماریانا رازنو گورسکایا کے مطابق "فٹبال مردوں کے ساتھ مخصوص نہیں۔ اہم بات دوستی اور تعاون ہے"۔

جیتنے والی ٹیم کو پھولوں سے بنا "عالمی کپ" دیا گیا۔

روس ان دنوں پہلی مرتبہ فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کر رہا ہے اور اس سلسلے میں میچوں کا انعقاد 11 شہروں میں ہو رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں