اماراتی خاتون وزیر کا صدر شی جین پنگ کا چینی زبان میں پرتپاک خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جین پنگ کے متحدہ عرب امارات کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران ابو ظہبی پہنچنے پر امارات کی خاتون وزیر مُملکت برائے نوجواناں شما المزروعی نے چینی زبان میں معزز کو خوش آمدید کہا۔

خیال رہے کہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد شی جین پنگ کا متحدہ عرب امارات ک یہ پہلا دورہ ہے۔ ان کے ابو ظہبی پہنچنے پر خاتون وزیر شما المزروعی نے ان کے لیے چینی زبان میں خیر مقدمی کلمات کہے جس سے چینی صدر بہت متاثر ہوئے۔

اماراتی اخبار’البیان‘ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جین پنگ متحدہ عرب امارات کے تین روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو ابو ظبی پہنچے۔ ان کے ہمراہ خاتون اوّل لیڈی پنگ لی یوآن اور اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی یو اے ای کے دورے پر آیا ہے۔

’یو اے ای‘ کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، ابو ظبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر معزز مہمان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کو اپنے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے فوری بعد حفاظتی حصار میں لے رکھا ہے۔

مضبوط عالمی معاشی طاقت چین کے صدر کا متحدہ عرب امارات کا تین روزہ دورہ دونوں دوست ملکوں کی معیشت اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات سنہ 1984ء میں قائم ہوئے اور اس کے بعد دونوں ملکوں نے زندگی کے تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی شعبے میں ایک دوسرے کی بھرپور مدد کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں