سعودی عرب میں نادر فلکیاتی مظہر کا وقت قریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رواں ماہ 27 جولائی کو مکمل چاند گرہن واقع ہو گا جب زمین، سورج اور چاند ایک ہی رُخ میں آجائیں گے۔ ایسے میں چاند زمین کے سائے کے پیچھے داخل ہو گا اور اس عمل کی مدّت 103 منٹ ہو گی۔ اس دوران فضا کے صاف ستھرے ہونے پر چاند کا رنگ سرخ ہو جائے گا جب کہ برعکس ہونے کی صورت میں چاند سرمئی رنگ کا نظر آئے گا۔ یہ رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن ہوگا جب چاند زمین کے سائے کے پیچھے چھپ جائے گا۔

کنگ عبدالعزیز یونی ورسٹی میں فلکیاتی محقق ملہم بن محمد ہندی نے سعودی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ آئندہ چاند گرہن کا جائزہ لیں گے۔

ہندی کے مطابق آئندہ چاند گرہن آئندہ جمعے کی رات 9:24 پر جزوی گرہن شروع ہو گا یہاں تک کہ رات 10:30 پر چاند زمین کے سائے کے پیچھے داخل ہو جائے گا۔ یہ سلسلہ 103 منٹ تک جاری رہے گا یہاں تک کہ رات 12:13 پر چاند کی روشنی نمودار ہو گی اور رات 1:19 منٹ پر چاند مکمل طور پر زمین کے سائے سے نکل جائے گا۔

ہندی نے بتایا کہ اس چاند گرہن کو سعودی عرب اور تمام عرب ممالک کے علاوہ براعظم ایشیا، یورپ، افریقہ اور جنوبی امریکا کے لوگ بھی دیکھ سکیں گے۔ سعودی محقق کے مطابق مکمل گرہن میں چاند کے سرخ رنگ میں بدل جانے کے سبب اسے (بلڈ مُون) کا نام دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں