.

یہ کوئی ڈَمی ہے یا پھر دنیا کی خوب صورت ترین بچّی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انسٹاگرام پر نائیجیریا کی ایک پانچ سالہ بچّی کی تصاویر نے بحث کا نیا دروازہ کھول دیا ہے۔ یہ تین تصاویر ایک پیشہ ور کیمرہ مین نے پوسٹ کی ہیں۔ بعض لوگوں نے اس میں شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک "ڈَمی" ہے جب کہ دیگر افراد نے اسے دنیا کی خوب صورت ترین بچّی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ بچّی JARE "حیران کر دینے والی" اور ایک "زندہ ڈّمی" ہے۔

مذکورہ کیمرہ میں نے اس بچّی کے بارے میں کہا کہ "یہ فرشتوں کی مانند ہے اور بچّے آسمان کی طرف سے تحفہ ہوتے ہیں"۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی اس کم سن بچّی نے تصاویر بنوانے کے دوران کسی قسم کی شرماہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ وہ پورے اعتماد کے کیمرے کی آںکھوں میں آنکھیں ڈال کر پوز دیتی رہی۔