بزرگ حاجن کو گرمی سے بچانے کے لئے سعودی اہلکار کا قابل دید انسانی جذبہ: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں سعودی پولیس اہلکار اور عمر رسیدہ خاتون کے درمیان انسانی جذبوں سے عبارت دل موہ لینے والا منظر انتہائی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ خاتون عازمہ حج کو سخت گرمی کے اثرات اپنے پیروں پر محسوس ہونے لگے تو وہ پریشانی میں سڑک کنارے کھڑی ہو گئیں۔ اسی لمحے ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار ان کی پریشانی دیکھ کر ان کی مدد کو لپکا۔

پولیس اہلکار نے گرمی سے ستائی خاتون کی مشکل بھانپتے ہی اپنے جوتے اتارے اور زمین پر بیٹھ کر ان کے پیروں میں پہنانے لگا۔ اس منظر کو قریب سے گذرنے والے بہت سے حاجیوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا جبکہ متعدد نے اسے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر کے سوشل میڈیا کے توسط سے دنیا پھر میں پہنچا دیا۔

سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کے انسانی جذبے کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں