.

مصری اداکارہ حجاب اتار کر ایک مرتبہ پھر شوبز دنیا میں لوٹ آئیں

حلا شیحة کو اپنے فیصلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مذہبی وجوہات کے باعث اداکاری سے ریٹائرمنٹ لے کر حجاب پہننے والی مصری ادارکارہ حلا شیحة نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ حلا شیحا بہت سی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں اور 26 سال کی عمر میں 2005 میں انھوں نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

شیحة نے ٹویٹر اور چند ہی گھنٹوں میں ان کے فولوورز کی تعداد ہزاروں میں ہو گئی۔ انھوں نے ٹویٹر پر اپنا تعارف ’مصری اداکارہ، دوبارہ چمکی‘ کے طور پر کیا ہے۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ شروع ہی سے ایک مضبوط خود مختار عورت تھیں۔ شیحا نے انسٹا گرام پر بغیر حجاب کے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور انسٹاگرام کا پیج بھی جمعرات ہی کو بنایا گیا ہے۔

شیحة کی سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد بہت سے صارفین نے ان کے مذہبی لباس کے حوالے سے کمینٹ کیے۔ عربی میں ہیش ٹیگ #حلا_شيحة مصر میں ٹرینڈ کر رہا ہے اور اس ہیش ٹیگ میں اب تک 12 ہزار ٹویٹ کیے جا چکے ہیں۔ حلا کے حجاب پہننے یا اتارنے سے متعلق سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ مصری شوبز کی متعدد ایسی شخصیات بکثرت پائی جاتی ہیں کہ جنہوں نے دینی رحجان کی وجہ سے فلمی دنیا سے کنارا کشی اختیار کی اور بعد ازاں حجاب اتار کر دوبارہ شوبز دنیا میں لوٹ آئیں۔