.

انسانی جذبے کے تحت سعودی شہریوں کی جانب سے عازمین حج میں جوتے تقسیم

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کے ساتھ مقامی شہریوں کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور خاطر مدارت کے قابل تحسین واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

سعودی پولیس اہلکار کی جانب سے ایک عمر رسیدہ حاجن کو اپنے جوتے دینے کی ویڈیو کے بعد دو مزید ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں سعودی نوجوانوں کو عازمین حج میں جوتے تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی کےساتھ مقبول ہونے والی ویڈیوز میں نوجوان عازمین حج میں جوتوں کی تقسیم کو صدقہ فی سبیل اللہ اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز کو عوامی حلقوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا اور سعودی عوام کی جانب سے عازمین حج کی مدد کے جذبے کی عکاسی قرار دیا ہے۔