.

مسجد حرام سے صحن مطاف میں کودنے والا عراقی حاجی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے حکام نے بتایا ہے کہ مسجد حرام کی چھت سے ایک عراقی حاجی نے صحن مطاف میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق حرمین شریفین پریزیڈنسی کے ترجمان احمد بن محمد المنصوری نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق گذشتہ روز رات آٹھ بج کر دس منٹ پر عراق سے تعلق رکھنے والے ایک حاجی نے مسجد حرام کی چھت سے مطاف کے صحن میں چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد حرام کی چھت کے ساتھ حفاظتی باڑ ہونے کے باوجود عراقی حاجی نے چھلانگ لگا دی۔

المنصوری نے بتایا کہ چھلانگ لگانے سے صحن مطاف میں طواف کرنے والے دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔