.

اردن میں ’’العربیہ‘‘ کے بیورو چیف انتقال کر گئے

سعد السیلاوی کئی برسوں سے سرطان کے موذی مرض میں مبتلا تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن میں ’’العربیہ‘‘ نیوز چینل کے بیورو چیف اور سرکردہ اردنی صحافی سعد السیلاوی سرطان جیسے موذی مرض سے جنگ لڑتے ہوئے ہفتے کے روز زندگی کی بازی ہار گئے۔

’’العربیہ‘‘ کے جنرل مینجر ترکی الدخیل نے ٹویٹر پیغام میں سعد السیلاوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ اور دیگر سوگواراں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے السیلاوی المعروف ’’ابو سری‘‘ کی پیشہ وارنہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم اپنے کام سے عشق کی حد تک لگاو رکھتے تھے۔ اسی لئے انھوں نے سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود عملی خدمات بلا تعطل جاری رکھیں۔

سعد السیلاوی چند برس قبل نرخرے کے سرطان میں مبتلا ہوئے تھے۔ کینیڈا میں ایک سرجری کے بعد ان کا نرخرہ نکال دیا گیا تھا۔