.

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا کتاب میلہ،30 لاکھ کتب کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کا سیاحتی اور تجارتی مرکز ان دنوں دنیا کے سب سے بڑےعلمی ذخیرے کی وجہ سے بھی دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔ دبئی میں منعقدہ کتاب میلے میں 30 لاکھ سے زاید کتابیں رکھی گئی ہیں جو انتہائی کم نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ دبئی میں جاری کتاب میلہ اپنی نوعیت کا مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا کتاب میلہ ہے۔

اس سے قبل سنہ 2009ء میں ملائیشیاکے شہر کوالالمپور میں "بگ باڈ وولف" کتاب میلہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایشیائی شہروں جکارتا، منیلا، سیپو، کولمبو، بنکاک اور تایبہ میں کتاب میلوں کا انعقاد کیاگیا۔ دبئی میں‌جاری سب سے بڑا کتاب میلہ 11 روز تک جار رہے گا۔ توقع ہے اسے تین لاکھ سے زاید افراد اس کا وزٹ کریں گے۔

کتب کی نمائش کے بانی انڈرو یاب کا کہنا ہے کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ دبئی میں ہونے والا یہ کتاب میلہ بڑی تعداد میں کتب کی فروخت کا ذریعہ بنے گا۔

اماراتی مصنفہ روضہ المری کا کہنا ہے کہ کتاب میلے میں اس کی کتابیں بھی فروخت ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی جیسے جدید اور ترقی یافتہ شہر میں ٹیبلٹ اور کمپیوٹر نسل کو مطالعے کی طرف راغب کرنے کی یہ بہترین کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کے کتاب میلوں میں اشد ضرورت ہے۔ اسی طرح ہم نوجوانوں کےہاتھوں میں کتاب دے سکتے ہیں۔