.

وِل اسمتھ نے بُرج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑے ہو کر کیا کہا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

معروف امریکی اداکار وِل اسمتھ نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کے لیے ایک سیلفی شیئر کی ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے لی گئی ہے۔ سیلفی پر تبصرہ کرتے ہوئے اسمتھ نے لکھا ہے کہ "اب سے ہزاروں برس بعد لوگ برج خلیفہ کی جانب اس طرح دیکھیں گے جیسا کہ آج اہرام مصر کو دیکھ کر یہ سوال کرتے ہیں کہ ان کو کیسے بنایا گیا ؟"۔

اس سے قبل اسمتھ نے ایک تصویر پوسٹ کر کے یہ لکھا تھا کہ "اس وقت دبئی میں اہل خانہ کے ساتھ ہوں، میں آپ لوگوں کو وہ چیزیں دکھانے میں مزید انتظار نہیں کر سکتا جن کو ہم کیمرے کی آںکھ میں محفوظ کر رہے ہیں"۔

مذکورہ بلیک اینڈ وہائٹ تصویر میں وِل اسمتھ، ان کی اہلیہ اور بیٹا موجود ہیں جب کہ ان کے پیچھے ٹیم کے دو افراد نظر آ رہے ہیں اور ایک تیسرا شخص کیمرا تھامے ہوئے ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے جمعرات کے روز بتایا تھا کہ امریکی اداکار وِل اسمتھ دبئی میں اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ ایک تکنیکی کام کی عکس بندی کر رہے ہیں تاہم اخبار نے اس منصوبے کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔