.

برطانیہ: وِنڈسر محل میں شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی کے لباس کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اگر آپ آئندہ ہفتوں کے دوران برطانیہ کے دورے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو جان لیں کہ آپ مشہور "وِنڈسر محل" بھی جا سکتے ہیں جہاں رواں برس مئی میں برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے پوتے شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

ونڈسر محل میں آپ شاہی جوڑے کے اُن لباسوں کی عارضی نمائش سے لطف اندوز بھی ہو سکیں گے جو ہیری اور مارکل نے اپنی شادی کے روز پہن رکھے تھے۔ اس کے علاوہ دونوں شخصیات کی صوتی ریکارڈنگ بھی سنی جا سکتی ہے جس کے دوران وہ اپنی شادی کے روز پہنے جانے والے کپڑوں کے ڈیزائن اور تیاری کی تفصیلات کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔

میگن مارکل نے اپنا طویل سفید عروسی لباس فرانس کے مشہور Givenchy House سے تیار کروایا جس کے ساتھ تقریبا 5 میٹر لمبا کڑھا ہوا جالی دار اسکارف بھی تھا۔ اس کے علاوہ میگن نے ہیروں کا جو تاج سر پر سجایا وہ انہیں ملکہ الزبتھ نے شادی کے دن کے لیے مستعار دیا تھا۔

شہزادہ ہنری نے شادی کے دن کے لیے اپنی پرانی رجمنٹ Blues and Royals کی عسکری وردی کو اعزاز بخشا۔ ہنری ماضی میں اس رجمنٹ میں خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔ ان کی وردی پر Dege&Kinner کے دستخط تھے۔

شاہی جوڑے کی شادی کے روز پہنے جانے والے لباسوں کی یہ نمائش 26 اکتوبر سے شروع ہوئی تھی جو کہ 6 جنوری 2019ء تک جاری رہے گی۔