.

امریکا: چھ دن تک پانی اور جھاڑیوں میں رہنے والی خاتون کی کہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست "اریزونا" کے ایک صحرائی علاقے میں کار کے حادثے کے بعد 53 سالہ ایک خاتون مسلسل 6 دن تک پانی اور جھاڑیوں میں‌ پھنسی رہی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق کار کے حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون کا پتا اس وقت چلا جب ایک فارم میں گائے کی تلاش میں لوگ وہاں پہنچے۔

ریاست اریزونا کے تحفظ عامہ کے ادارے کے مطابق خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی 12 اکتوبر کو ایک حادثے کے نتیجے میں شمالی فینیکس سے 106 کلو میٹر دور ویکنبرگ کے قریب پھنس گئی تھی۔ وہ مسلسل چھ دن تک پھنسی رہی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کار سڑک سے پھسل کر قریبا 15 میٹر دور درختوں میں پھنس گئی۔ کاری بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی اور اس میں موجود خاتون کو زخمی حالت میں اس سے نکالا گیا گیا۔

حادثے کے چھ روز بعد 18 اکتوبر کو جب فارم کا مالک اپنے ملازمین کے ہمراہ ایک گائے کی تلاش میں وہاں پہنچے تو انہیں درختوں کے درمیان ایک کار پھسنی ملی، جب وہ کار کے قریب پہنچے تو وہاں سے انہیں زمین پر قدموں کے نشان ملے۔

فارم کے مالک مورالیز نے مقامی ٹی وی چینل "این بی سی" کو بتایا کہ وہ پائوں کے نشانات پر چلتے ہوئے ایک خاتون کے پاس جا پہنچے جو اس کار کے حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھی۔

زخمی خاتون کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے وہاں سے نکال ہر اسپتال منتقل کیا گیا۔