کینسر اور سردی کے نزلہ زکام کے توڑ کا جادوئی مشروب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اناناس یعنی پائن ایپل،ہلدی، ادرک اور لیموں میں کئی مشترکہ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ تمام قدرتی اجزاء اینٹی انفیکشن خصائص کے ساتھ ساتھ ٹیومرکش بھی سمجھےجاتے ہیں۔ان سب کو ملا کرتیار کردہ مشروب بلا شبہ سرطان کی روک تھام اور سردی کے نزلہ زکام کا بہترین جادوئی اکسیر سے کم نہیں۔

جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنانے اور جسمانی چستی بڑھانے میں‌بھی مدد گار ہے۔

طبی جریدے'ڈیلی ہیلتھ' نے اس جادوئی مشروب کی تیاری کا طریقہ اور اس میں شامل ہونے والے اجزاء کی طبی افادیت کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

درج ذیل میں ان اجزاء کے طبی فوائد پیش ہیں۔
1۔ لیموں
لیموں میں سڑیک ایسڈز کے خواص پائے جاتے ہیں جو گردے میں موجود پتھری کو توڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
2۔ اناناس
اناناس اپنے قدرتی خواص کی بدولت کھانسی کے مصنوعی شربت سے زیادہ فعال ہوتا ہے۔
3۔ ہلدی
ہلدی میں دیگر اجزاء کے ساتھ ساتھ 'کرکمین' نامی ایک اینٹی کینسر طاقت ور مرکب پایا جاتا ہے۔
4۔ ادرک
ادرک دو قسم کے کینسر کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔ اسے ناریل کےتیل اور سیاہ مرچ کے ساتھ ملا کر ایک جادوئی مشروب بنایا جاسکتا ہے۔
مذکورہ تمام اجزاء کا مشروب تیار کرنے کے لیے درج ذیل ترکیب ذہن نشین کریں۔
تازہ اناناس کے دو کپ

سیاہ مرچ آدھا چمچ

ہلدی کی سات سینٹی میٹر کی ایک گانٹھ

پچیس سینٹی میٹر ادرک کی گانٹھ

ایک عدد لیموں اور ایک چھوٹا چمچ ناریل کا تیل

اب سب کو ملا کرایک مشروب بنائیں، کینسراور سردی کےنزلہ زکام سے بچیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں