سعودی عرب کے جنوب میں "وادی الغیل" کس حوالے سے مشہور ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنوب میں واقع ایک وادی اپنے دامن میں کیلے اور کافی کی کاشت کے حوالے سے سیکڑوں سالوں سے زرعی پیداوار کے میدان میں امتیازی اہمیت کی علامت بن چکی ہے۔

وادی الغیل سعودی عرب کے صوبے عسیر کے ضلع المجاردہ کے مشرق میں السروات کے پہاڑوں کے بیچ واقع ہے۔ یہاں پورے سال موسم معتدل رہتا ہے اور وادی میں کئی چشمے بہتے نظر آتے ہیں۔ یہ چشمے پورے سال کھیتوں کو پانی پہنچانے کا واحد ذریعہ ہیں۔

وادی الغیل کئی چیزوں کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ ان میں کیلا، آم اور کافی وغیرہ نمایاں ترین ہیں۔ یہ وادی مقامی منڈیوں کے لیے مذکورہ قدرتی چیزوں کی متوسط مقدار میں پیداوار فراہم کرتی ہے۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" نے وادی الغیل کا دورہ کیا۔ اس دوران وہاں کے خوب صورت ماحول کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے ساتھ مقامی لوگوں سے گفتگو بھی کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں