.

دہی بُلند فشارخون کو متوازن رکھنے کا بہترین ذریعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انسانی صحت کے لیے دہی کوغیرمعمولی اہمیت کی حامل غذا سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں‌ ماہرین صحت نے دہی کے فواید کے ایک نئے پہلو کا پتا چلایا ہے اور کہا ہے کہ دہی کھانے سے انسانی جسم میں فشار خون کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

'سنڈے ایکسپرس' میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ماہرین نے دہی کے بلند فشارخُون کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کی گئی تحقیق کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ دہی کھانے سے بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

قدرتی طریقے سے تیار کردہ دہی میں موجود پوٹائیشیم جسم میں موجود فاضل نمک کو نکالنے اور فشار خون کو متعدل رکھنے میں غیرمعمول طورپر معاون ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چکنائی سے خالی دہی نہ صرف جسم سے فالتو نمک کے اخراج میں معاون ہے بلکہ فالتو وزن کو بھی کم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم سے کم پانچ بار دہی کو کھانے میں استعمال کرنا چاہیے۔