.

گھر بیٹھے مشاعر مقدسہ کا دیدار ممکن!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ کا دیدار ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے مگر ہر ایک کے لیے وہاں پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔ ماضی قریب میں آئسوٹوپ دوربینوں کی مدد سے مشاعر مقدسہ سے دورمسلمان مقدس مقامات کی زیارت کر کے اپنے دل کو ٹھنڈک پہنچاتے مگر اب وہی ٹیکنالوجی ایک نئی شکل میں ہمارے سامنے ویڈیوز کی شکل میں موجود ہے۔

سعودی عرب کے ایک نوجوان نے 3D ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ہارڈ تصویری فلموں کے بجائے انہیں ویڈیوز کی شکل دے دی ہے جس کے بعد ضیوف الرحمان اپنی سیٹ پر بیٹھ کر مکہ اور مدینہ اوروہاں پائے جانے والے مشاعر کی زیارت کر سکتے ہیں۔

3D ٹیکنالوجی کی مدد سے حرمین شریفین کے مناظر کو ویڈیوز کی شکل میں دکھانے کا تخیل سعودی نوجوان فیصل الشریف کا ہے۔ اس نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے تیار کردہ فوٹیجز کی مدد سے کوئی بھی زائر کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مقامات کی زیارت کر سکتا ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ اس نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے اہم تاریخی مقامات اور مشاعر کو اس انداز میں پیش کیا ہے کہ انہیں دیکھنے والا خود کو وہاں پر موجود محسوس کرتا ہے۔ ان مقامات تک عام حالات میں بچوں، خواتین، بوڑھے افراد اور معذور لوگوں کا پہنچنا مشکل ہوتا ہے، ان کی سہولت کی خاطران مقامات کی مکمل معلومات اور ان کے مناظر دکھائے جاتے ہیں۔

فیصل الشریف کا کہنا تھا کہ اس کے تیار کردہ پروگرام کے تحت کوئی بھی زائر خود کو ایسے محسوس کرتا ہے کہ وہ ایک سینما ہال میں داخل ہوگیا ہے اور ایک سے دوسری کرسی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہر کرسی سے ایک الگ منظر دکھائی دیتا ہے۔ جب زائرین دائیں مڑتا ہے تو کرسی اس کے ساتھ حرکت کرتی ہے اور بائیں مڑنے پر اس کی کرسی بھی بائیں جانب مڑ جاتی ہے۔

معلومات عامہ کے لیے اس فوٹیج میں عربی کے علاوہ بعض دوسری زبانوں میں بھی جگہوں کا تعارف کرایا گیا ہے۔ اہم مقامات میں مکہ مکرمہ میں حجر اسماعیل، صفا، مروہ، بئرزمزم، منیٰ، عرفات، مزدلفہ، مدینہ میں مسجد نبوی، روضہ رسول، جبل احد اور جبل الرماۃ کے مناظر پیش کیے گئے ہیں۔