اسمارٹ واچ بچوں کے لیے خطرناک قرار ، یورپی یونین کا مارکیٹ سے ہٹا لینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یورپی یونین نے پہلی مرتبہ اعلان کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں بچوں کے لیے جرمنی کی تیار کردہ اسمارٹ واچ ENOX Safe-KID-One کو ہٹا لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ فیصلہ ڈیٹا پرائیویسی کے مسئلے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اس گھڑی میں متعدد سکیورٹی نقائص ہیں جن کے سبب کوئی تیسرا فریق بچوں پر نظر رکھنے کے علاوہ ان سے رابطہ کر سکتا ہے۔

جرمن گروپ ENOX کے مطابق یہ گھڑی متعدد خصوصیات پر مشتمل ہے۔ ان میںGPS ، مائیکروفون، بلٹ اِن اسپیکر، وائس ڈائلنگ، ایس ایم ایس اور اینڈروئڈ ایپلی کیشن شامل ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے مقام سے باخبر رہ سکتے ہیں اور ان سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔

یورپی یونین کے حکام کی جانب سے اس سلسلے میں ہنگامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق گھڑی کا کو استعمال کرنے والا صارف کسی بھی دوسری گھڑی کو ہدایت ارسال کر سکتا ہے۔ اس طرح وہ اپنے اختیار سے کسی بھی دوسرے نمبر سے رابطہ کر سکتا ہے اور گھڑی استعمال کرنے والے بچے کی جگہ کا تعین GPRS کے ذریعے کر سکتا ہے۔

ڈیٹا پروٹیکشن کے میدان کے اطالوی ماہر Bernieri Christian نے واضح کیا ہے کہ جرمنی کاEnox Group اس گھڑی کے ساتھ منسلک اینڈروئڈ ایپلی کیشن کو کنٹرول نہیں کرتا ہے کیوں کہ ایپلی کیشن کی ملکیت اور حقوق ایک چینی ڈیولپر کے پاس ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں