پاکستان سے رہائی پانے والے پائلٹ ابھی نندن کی مونچھیں بھارت میں فیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی جانب سے بدھ کے روز آزاد کشمیر میں گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمان کو قیدی بنا لیا گیا تھا۔ بعد ازاں وہ جمعے کے روز رہا ہو کر واپس وطن پہنچ گیا۔ ابھی نندن کی واپسی کو بھارتی عوام نے ایک دل چسپ انداز سے لیا ہے اور لوگ اس کی مونچھوں کا اسٹائل بطور فیشن اختیار کر رہے ہیں۔

بھارت کے کئی شہروں میں ہیئر ڈریسروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آنے والے گاہک مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی مونچھیں ابھی نندن جیسی بنا دی جائیں۔

ایک بھارتی ہیئر ڈریسر راجیش نائے کے مطابق گزشتہ روز تین افراد اس کے سیلون میں آئے اور انہوں نے بھارتی پائلٹ کے انداز کی مونچھیں بنوائیں۔

بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں ابھی نندن کی مونچھوں کا اسٹائل اپنانے والے نوجوان محمد چاند کا کہنا ہے کہ "میں اسے پسند کرتا ہوں۔ میں اس کی صورت اور اس کے طریقے کو چاہتا ہوں۔ لہذا ہم اس کے انداز کی نقل کر رہے ہیں۔ وہ ہمارا ہیرو ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں