مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اسمارٹ کیمپ کا مفہوم کیا ہے؟؟؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مدینہ منورہ میں Scientific Meeting of Haj, Umrah and Visit Research کا 19واں اجلاس جمعرات کے روز اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس کے بعد سے سعودی عرب میں حج اور عمرے سے متعلق حکام کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں "اسمارٹ سٹی" کے اطلاق کے حوالے سے بھرپور ہدایات سامنے آ رہی ہیں۔

اس سلسلے میں "اسمارٹ سٹی" کے شعبے میں انفراسٹرکچر اور خدمات کے علاوہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے جدید ترین ٹکنالوجی مثلا "مصنوعی ذہانت" اور اسمارٹ کیمپ کے میدان میں وسیع مفہوم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ام القری یونیورسٹی میں خادم حرمین شریفین انسٹی ٹیوٹ فار حج اینڈ عمرہ ریسرچ کے سکریٹری ڈاکٹر مازن الشمرانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، مقامات مقدسہ اور حج وعمرہ اور دورے سے مربوط شہروں کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے واسطے جدید ترین ٹکنالوجی کی روشنی میں مطلوبہ ریسرچ، اسٹڈیز اور مشاورت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے خاص طور پر دونوں مقدس شہروں میں عالمی معیارات کے مطابق خدمات پیش کرنے کے لیے عالمی، یورپی اور خلیجی تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سائنٹفک میٹنگ میں پیش کی جانے والی سفارشات میں جبل ثور کے قدموں میں چٹانوں کو کاٹنے کا سلسلہ روکنے، وہاں غیر مستحکم چٹانوں کو ختم کرنے، مکہ مکرمہ اور مضافاتی مقامات مقدسہ کے پہاڑی علاقوں میں چٹانوں کے ڈھیر ہو جانے کے خطرات کو دور کرنے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں شجرکاری اور سایہ دار رقبے کو بڑھانے اور مجمع کے مقامات پر خاص طور پر پانی کے چھڑکاؤ کے آلات کے استعمال میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔

خدمات کے معیار سے متعلق اہم ترین سفارشات میں باور کرایا گیا ہے کہ ایک یکجا مشترکہ برقی پلیٹ فارم قائم کیا جائے تاکہ اللہ کے مہمانوں کو خدمات پیش کرنے والے متعلقہ اداروں کو مربوط کیا جائے۔ علاوہ ازیں میقات کے مقامات پر خدمات کو بہتر بنانے اور معذور افراد کے لیے خصوصی بیت الخلا کی تعداد میں اضافے کی بھی سفارشات سامنے آئی ہیں۔ حجاج کرام کی مشکل کو حل کرنے کے لیے بسوں کی نمبرنگ کی جائےاور معذور افراد کے آسانی کے ساتھ حرمین شریفین تک پہنچنے کے لیے ان کے واسطے خصوصی راستے فراہم کیے جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں