'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے'۔ شیرخوار دسویں منزل سے گر کر بھی زندہ بچ گئی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے' کی کہاوت متحدہ عرب امارات میں پیش آنے والے واقعے نے ایک بارپھر تازہ کر دی جب کہ ایک شیر خواربچی ایک کثیر منزلہ عمارت کی دسویں منزل سے نیچے گر کر بھی زندہ بچ گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 19 ماہ کی لین محمود دبئی میں ایک عمارت کی 10 منزل سے 35 میٹر نیچے ایک کار کی ونڈ اسکرین پر جا گری۔ حادثے میں بچی بری طرح زخمی ہوئی مگر ڈاکٹروں نے اس کی زندگی بچا لی۔

اخبار'امارات الیوم' کے مطابق لین محمود کو راس الخیمہ میں قائم صقر اسپتال میں 20 فروری کو داخل کیا گیا۔ بلندی سے گرنے کے باعث بچی مسلسل بے ہوش تھی۔ شرو ع میں اس کے علاج کے دوران سےمصنوعی آکسیجن مہیا کیا گیا۔ مگر اب وہ فطری اندازمیں سانس لیتی ہے۔ بچی کو جلد ہی انتہائی نگہداشت وارڈ سے جنرل وارڈ منتقل کردیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں