.

فیس بُک پر’’مربوط غیر مصدقہ کردار‘‘: روسیوں ، ایرانیوں کے سیکڑوں اکاؤنٹس بلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فیس بُک نے ایران ، روس ، مقدونیہ اور کوسوو سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں صارفین کے اکاؤنٹ ہٹا دیے ہیں۔اس نے اس کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ انھوں نے ’’مربوط غیر مصدقہ کردار ‘‘ کا مظاہرہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ان چاروں ممالک سے تعلق رکھنے والے کل 2632 صفحات ، گروپوں اور اکاؤنٹس کو فیس بُک اور انسٹاگرام سے ہٹایا گیا ہے۔ان میں 513 کا تعلق ایران اور 1907 کا روس سے تھا۔

اس نے بیان میں مزید وضاحت کی ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس کو ’’مربوط غیر مصدقہ کردار‘‘ کے حامل صارفین کے ایک چھوٹے حصے کے ساتھ تھوک کے حساب سے پیغام رسانی کے ردعمل میں ہٹایا گیا ہے۔فیس بُک نے وضاحت کی ہے کہ ان صفحات اور اکاؤنٹس کو ان کے مواد نہیں بلکہ کردار کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

فیس بُک کو انتہاپسندی پر مبنی مواد اور پروپیگنڈا کی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے مناسب ٹولز تیار نہ کرنے پر گذشتہ دو سال کے دوران میں سخت تنقید کا سامنا رہا ہے اور اس کے بعد اس نے بہت سے ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے ’’ مشکوک کردار‘‘ کے حامل اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے۔اس کمپنی نے جنوری میں بھی ایران سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس کو ہٹا دیا تھا۔