مسلسل 40 سال سے میراتھن دوڑ میں شرکت کرنے والے معمر شخص کی صحت کا راز کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 85سالہ کین جونز ایک بار پھر لندن میں منعقد ہونےوالی 26.2 میل طویل میراتھن دوڑ میں شرکت کے لیےپرامید ہیں۔وہ مسلسل 38 سال سے اس دوڑ میں حصہ لیتےچلے آرہے ہیں۔ لندن میں آج ہونے والی میراتھن میں 40 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ 85 سالہ کین جونز ان میں سے ایک ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق جونز 39 ویں بار میراتھن میں حصہ لینے کے لیےپرامید ہیں اور اس باران کےہمراہ ان کی ایک جوان سال بیٹی بھی دوڑ میں شامل ہوگی۔ یہ میراتھن دوڑ سات گھنٹے جاری رہنے کی توقع ہے۔ کین جونز کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف رواں سال میراتھن دوڑ‌میں حصہ لیں گے بلکہ وہ2020ء‌ کی میراتھن میں شرکت کےلیے بھی تیار ہیں تاکہ میراتھن دوڑ میں شرکت کا 40 کا عدد پورا ہوجائے۔

اخبار "میٹرو" کے مطابق کین جونز میراتھن میں شرکت کے دوران مجموعی طورپر 1000 کلو میٹر سےزاید فاصلہ طے کرچکےہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس بار تحائف، تالیوں کی شکل میں حوصلہ افزائی اور دیگر بہت کچھ ملنےکی امید ہے۔

کین جونز کا کہنا ہے کہ پہلی بار جب انہوں‌نے لندن میراتھن میں میں حصہ لیا تو اس وقت اس کےشرکاء تعداد کی 3000 تھی اور آج اس دوڑ میں 40 ہزار سےزاید افراد کی شرکت متوقع ہے۔ جونز سنہ 1951ء میں برطانوی فوج میں شامل ہوا۔ وہ اس وقت 16 منٹ میں ایک میل کا فاصلہ طے کرتےہیں جب کہ ماضی میں وہ 6 منٹ میں ایک میل فاصلےطے کرلیتے تھے۔

اپنی غیرمعمولی صحت اور جسمانی فٹنس کے بارےمیں ان کاکہنا ہے کہ شراب اور سیگریٹ نوشی نہ کرنا ان کی صحت کا راز ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size