بلبلاتے شیر خوار کا نوٹ ملنے پر اظہار مسرت!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر ویسے تو روزانہ لاکھوں ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں مگر ان میں سے کم ہی کو زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ ایک ایسی ہی فوٹیج جسے بہت بڑے پیمانے پر دیکھا اور شیئر کیا گیا ایک بلبلاتے شیر خوار بچے کی ہے۔

Advertisement

فوٹیج میں بچے کے دو روپ دیکھے جا سکتےہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں بچہ چیخ چیخ کر رو رہا ہے جب کہ اس دوران کوئی شخص اس کی طرف پیسوں کا ایک بنڈل پھینکتا ہے، جسے پکڑتے ہی بچہ یک دم طربیہ انداز میں‌ ہنس پڑتا ہے۔

یہ ویڈیو 'ٹویٹر' پر پوسٹ کی گئی ہے۔ اس پر تبصرہ کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ فوٹیج سے ثابت ہوتا ہے کہ روتے بچوں کو چپ کرانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ انہیں پیسے دے دو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں