.

سعودی سیکیورٹی فورس کے ہیلی کاپٹرز سے مکہ کا فضائی نظارہ: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ماہ صیام کے موقع پر مکہ معظمہ کے تمام راستوں اور فضاء میں‌ ہر طرف سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہوتے ہیں۔ روزمرہ ڈیوٹی کی تقسیم کار سے قبل فضائی سیکیورٹی اسکواڈ کا اہم اجلاس ہوتا ہے جس میں زمینی اور فضائی سیکیورٹی اور لاجسٹک سپورٹ کے حوالے سے ذمہ داریوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی پلان بھی ترتیب دیا جاتا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مکہ معظمہ اور بالخصوص حرم مکی کی فضائی نگرانی میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران فضائی نگرانی کا دورانیہ 200 گھنٹوں سے تجاوز کر جاتا ہے۔ حرم مکی تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی جاتی ہے تاکہ معتمرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مکہ معظمہ میں سیکیورٹی ہیلی کاپٹر فوری ٹیک آف کرتے ہیں۔ رات کے اوقاف میں ان میں زمین پر دیکھنے کے لیے جدید آلات نصب ہیں۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کو جدید طبی اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات سے لیس کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں ماہ صیام کے دروران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے یہ سعودی سیکیورٹی فورسز کی خصوصیات ہیں جو 24 گھنٹے کی بنیاد پر اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے دوران دیکھی جا سکتی ہیں۔