.

جیٹ سوٹ کے ساتھ بیک وقت 3 افراد کی فضا میں اڑان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انگلینڈ میں تین افراد نے جیٹ سوٹ پہن کر Gloucester کی فضاؤں میں اڑان بھری۔

برطانوی کمپنی "Gravity Industries" کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب تین پائلٹوں نے ایک ہی وقت میں اڑان کا مظاہرہ کیا۔

یہ مظاہرہ گذشتہ جمعہ کے روز 31 مئی کو کیا گیا۔ اڑان بھرنے والے تین افراد میں مذکورہ برطانوی کمپنی کے بانی اور سربراہ رچرڈ براؤننگ بھی شامل تھے۔ رچرڈ نے انجن لگے جیٹ سوٹس کی تیاری کا آغاز اپنے دوستوں کے ساتھ کئی برس قبل اپنے نجی گیرج میں کیا تھا۔

رچرڈ جیٹ سوٹ کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔ سال 2017 میں ان کے تیار کیے گئے جیٹ سوٹ نے 51.5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا تھا۔

رچرڈ اب جیٹ سوٹ کے ساتھ دنیا کی پہلی ریس سیریز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا آغاز 2020 میں متوقع ہے۔

جیٹ سوٹ پانچ ٹربو جیٹ انجنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان میں دو چھوٹے انجن ہر بازو پر اور ایک بڑا انجن کمر پر ہوتا ہے۔