.

سرکاری ٹی وی سکرینوں پر خواتین کے بجائے مرد پیش کار ہی نظر آنے چاہییں :ایرانی عالم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے ایک سرکردہ آیت اللہ احمد علام الہدیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نشریاتی اداروں کی سکرینوں پر خواتین کی جگہ مردوں کو پیش کار مقرر کیا جانا چاہیے۔

آیت اللہ علام الہدیٰ ایران کے صوبے خراسان رضاوی میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمایندہ ہیں۔انھیں سخت گیر عالم سمجھا جاتا ہے اور وہ ماضی میں بھی اس طرح کے سخت گیر بیانات جاری کرتے رہے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق انھوں نے سفارش کے انداز میں کہا ہے کہ ’’ بعض سرکاری نشریاتی پروگراموں میں خواتین کی جگہ مرد پیش کاروں کو خدمات سونپی جاسکتی ہیں۔یہ کوئی ضروری ضابطہ نہیں ہے کہ کسی ٹی وی پروگرام کی میزبان کوئی خاتون ہی ہو‘‘۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے ایک مرتبہ ان کا یہ بیان بھی نشر کیا تھا:’’ قائد محترم ( علی خامنہ ای) کے دشمن قرآن کے مطابق شیطان کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔دنیا میں ہماری جنگ دراصل سپریم لیڈر کی حکمرانی کے مخالفین کے خلاف ایک جنگ ہے‘‘۔