.

لیتھوانیا: شیر خوار بچوں کی سالانہ ریس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ننھے بچوں کی سالانہ ریس میں 25 شیر خواروں نے اپنا زور بازو دکھایا۔

مقابلے میں شریک ایک بچے کی ماں کا کہنا تھا کہ "اس کی قوت کو جانچنے کی ضرورت تھی۔ ہم نے اسے پورا سال تربیت دی اور اس ریس میں شریک ہونے کا ارادہ کیا"۔

مقابلے میں شریک بچوں کی عمر سات ماہ سے ایک سال کے درمیان تھی۔ ان بچوں نے پر جوش ماحول میں قالین پر بنے 5 میٹر طویل ریس ٹریک پر ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی ٹھانی۔

ٹریک کے دوسری جانب اختتام لائن کے نزدیک بچوں کے والدین اپنے ننھے پھولوں کو مختلف اشیاء کی کشش دلا کر انہیں جلد اپنے تک پہنچنے کی رغبت دلا رہے تھے۔ ان اشیاء میں موبائل فون، ٹی وی کا ریموٹ کنٹرول، کیک اور کھلونے شامل تھے۔

بہت سے بچوں نے ریس کا پورا فاصلہ طے نہیں کیا۔ یہ بچے اختتام لائن کے قریب پہنچ کر وہاں سکون سے بیٹھے گئے اور اپنے گرد موجود لوگوں کو دیکھنے لگ گئے۔

ہال میں موجود تماشائیوں کے شور شرابے نے بعض بچوں کو بوکھلا دیا اور انہوں نے ریس کے آغاز کی لائن بھی عبور نہ کی۔

ریس کا فاتح Ignas Dovydaitis نامی بچہ ٹھہرا جو آئندہ دو ہفتوں میں اپنی عمر کا پہلا سال مکمل کرے گا۔