.

دُنیا کا بُلند ترین اور عجوبہ روزگار سوئمنگ پول "موت کا چیلنج" کہاں اور کیسا ہوگا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں سوئمنگ پولز کی تعداد ہزاروں میں ہوگی مگر برطانیہ میں ایک ایسا سوئمنگ پول تیار کیا جا رہا ہے جو جدت، خصوبصورتی اور دیگر خصوصیات کی بناء پر اپنی مثال آپ ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانوی پولز کمپنی 'کمپاس پولز' کی طرف سے اس نئے اور عجوبہ عالم سوئمنگ پول کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ 360 ڈگری کے زاویے اور پینورامک کی خصوصیات کا حامل یہ سوئمنگ پول لندن میں ایک فلک بوس عمارت کی چھت پر تعمیر کیا جائے گا۔

اس سوئمنگ پول کو 'موت کا چیلنج' کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک لاکھ 58 ہزار 503 گیلن پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ یہ تالاب لندن میں قائم 55 منزلہ ٹاور کی چھت پر تعمیر کیاجائے گا۔اس کی ایک اور خصوصیت یہ ہوگی کہ اس کی دیواریں اور فرش شفاف ہوگا اور باہر سے اس کے اندر کا منظر دیکھا جا سکے گا۔

دنیا کے اس منفرد سوئمنگ پول کا ڈیزائن الیکس کیمسلی نے تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ہم نے اس پول کی تیاری کا فیصلہ کیا تو ہم نے سے متصل پانی کے اوپر اور نیچے کا منظر بھی مد نظر رکھا ہے۔

سوئمنگ پول کی تیاری میں شیشے کے استعمال کے بجائے 'اکرائیلک' تھرموپلاسٹک کا استعمال کیا جائےگا جس کی مدد سے پول کے اندر اور دوسری طرف روشنی گذر سکے گی۔

'موت کا چیلنج' سوئمنگ پول میں ہوا کے دبائو اور رفتار کا تعین کرنے لیے ایک آلہ نصب ہوگا جس کی مدد سے پول میں مثالی درجہ حرارت میں مدد ملے گی۔

ماحول دوست سوئمنگ پول کے پانی کو گرم کرنے کےلیے فاضل توانائی کا استعمال کیا جائے گا۔

جہاں تک اس سوئمنگ پول تک پہنچنے کا سوال ہے تو تالاب تک پہنچنے کے لیے متحرک خم دار سیڑھیاں لگائی جائیں گی جن کی مدد سے سوئمر تالاب میں داخل اور باہر نکل سکیں گے۔

ڈیزائنرز کی کوشش ہے کہ وہ وہ تالاب کے لیے ایسے زینے تیار کریں جو آمنے سامنے نہ ہوں تاکہ تالاب کے اندر کے منظر کو دیکھنے میں کسی قسم کی دشوعاری نہ ہو۔ 'ٹویٹر' پر بعض لوگوں‌ نے اس طریقے کی سیڑھیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سوئمنگ پول کی تیاری پر کام سنہ 2020ء میں شروع ہوگا۔