.

جنوبی کوریا کے میوزک طائفے نے سعودی عرب میں دھوم مچا دی

سپر جونیئر میوزک بینڈ کا مملکت میں پہلا کھڑکی توڑ شو، ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ موسیقی بینڈ 'سپر جونیئر' نے سعودی عرب میں اپنا پہلا کامیاب میوزک شو پیش کر کے سعودیوں کے دل جیت لیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق 'سپر جونیئر‘ موسیقی بینڈ نے سپر شو 7ایس پروگرام کے تحت دنیا کے مختلف ملکوں‌ میں ساز وآواز کے جوہر دکھانے کے بعد اپنا آخری پروگرام سعودی عرب میں پیش کی۔

بینڈ کا آخری پروگرام سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا۔ رواں سال کے دوران اب تک سعودی عرب میں‌ موسیقی کے حوالے سے یہ سب سے بڑی تقریب تھی اس میں شرکاء کی تعداد 4000 سے زاید تھی۔

کورین موسیقی بینڈ کو جدہ سیزن کمیٹی کی طرف سے مملکت میں مدعو کیا گیا تھا۔ یہ موسیقی پروگرام جدہ سیزن کے تحت شاہ عبداللہ سپورٹس سٹی میں‌ ہونے والے تفریحی پروگرامات کا حصہ ہے۔ جدہ سیزن، جو کہ شہر میں سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے کی، انتظامی کمیٹی کی طرف سے کورین موسیقی پروگرام میں شرکت کرنے والے شہریوں میں 4000 ہزار ٹکٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر'العربیہ' نیوز چینل نے اپنے مارننگ شو 'صباح العربیہ' کے لیے کورین بینڈ کے ساتھ طویل ملاقات کی۔ پروگرام کے لیے کی گئی ریکارڈنگ جلد ہی ٹی وی اسکرین پر پیش کی جائے گی۔ العربیہ سے بات کرتے ہوئے کورین موسیقی بینڈ کے ارکان نے سعودی عرب میں میوزک پروگرام کرنے کو اپنی خوش بختی قرار دیا۔

انہوں‌ نے کہا کہ ہم عرب شائقین سے مل کر بہت خوش ہوئے۔ سعودی عرب ایسے ملک کی طرف سے کورین بینڈ کو ایسی کسی تقریب میں مدعو کرنا بینڈ کے لیے حیران کن بھی تھا۔

محفل موسیقی میں سعودی عرب میں جنوبی کوریا کے سفیر جوبیونگ ووک اور دیگر اہم سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے کورین موسیقی بینڈ کے سعودی عرب میں فن کا مظاہرہ کرنے کو سراہا اور کہا کہ کورین بینڈ نے سعودی عرب میں ثقافتی اظہار کی نئی تاریخ رقم کر کے سعودی شہریوں کو بھی اپنے موسیقی کا دل دادہ بنا دیا ہے۔

کورین موسیقی بینڈ جدہ میں اپنے فن کے جوہر دکھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔' الجوہرہ' میں رات کے پروگرام میں کورین بینڈ نے 'کے پاپ' موسیقی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اسی طرح سنہ 2018ء میں 'کے پاپ' موسیقی کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی انٹرٹینمنٹ کمپنی'جے وائی بی' Stray Kids تقریب کا افتتاح کرے گی۔ یاد رہے کہ اس موسیقی بینڈ میں شامل ارکان کا تعارف چان، ووجین، مینھو، چانگبین ھیونجین، جیسونگ، فلیکس، سویونگمین اور جون ان کے ناموں سے کیا جاتا ہے۔

جنوبی کوریا میں 'کے پاپ' موسیقی کے میدان میں 'سپر جونیئر' بینڈ گذشتہ 13 سال سے نوجوانوں میں غیر معمولی طور پرمقبول ہے۔ اس بینڈ کے شرکاء موسیقی کے ساتھ ساتھ روایتی رقص بھی پیش کر کے شائقین کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔