طیارے کے کارگو میں چُھپ کر کیوبا سے امریکا کا سفر کرنے والے شخص کی وڈیو!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ ہوانا سے میامی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے طیارے میں کارگو سیکشن میں چُھپے مسافر کو پکڑ لیا گیا ہے۔

جمعے کی شام ٹویٹر پر وائرل ہونے والے ایک وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدھی رات کے بعد "سوئفٹ ایئر" فضائی کمپنی کے طیارے کے میامی میں اترنے کے بعد طیارے کے عملے کے ارکان نے زمین پر مذکورہ شخص کو گھیرا ہوا ہے۔

عینی شاہدین نے ٹی وی چینل "این بی سی 6" کو بتایا کہ انہوں نے کارگو کے علاقے میں ایک آواز سنی جس کے بعد مذکورہ شخص نے پانی مانگا۔

میامی ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق اس شخص کو کسٹم حکام اور سرحدی محافظین کی فورس نے حراست میں لے لیا ہے۔

سوئفٹ ایئر فضائی کمپنی نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور اس حوالے سے اضافی معلومات بھی دستیاب نہیں ہوئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں