.

سعودی عرب کی 'وادی یبہ' تہاما میں سیاحوں کی جنت!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی جنوبی گورنری القنفذۃ سے30 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ایک خوبصورت اور پرفضاء مقام 'وادی یبہ' کہلاتا ہے۔ یہ وادی سدا بہار پانی کے چشموں، سرسبز وشاداب گھاٹیوں اور قدرتی حسن کی بہ دولت سیاحوں کی جنت کہلاتی ہے۔

تہامہ کے جنوب اور مغرب کے درمیان واقع یہ وادی سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز رہتی ہے۔ اندرون اور بیرون ملک سے آئے سیاح بھی اس وادی کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے وہاں آتے ہیں۔

وادی یبہ ایک طویل وادی ہے جس کی لمبائی 100 کلو میٹر ہے۔ اس کے شمال میں مراکز بنی زید، سبت الجارۃ اور حرب کے مقامات، مشرق میں عسیر، مغرب میں بحیرہ احمر اور جنوب میں حلی اور جمعہ الربیعہ واقع ہیں۔

وادی کے اطراف میں زیادہ تر لوگ گلہ بانی کے پیشے سے منسلک ہیں۔ ہر گھر میں بھیڑ بکریاں، اونٹ، گائے اور دیگر جاندار پالے جاتے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس خوبصورت وادی کی تصاویر اپنے قارئین کے لیے پیش کی ہیں۔