.

سعودی منچلوں کی فلک بوس کرین سے دارالحکومت الریاض کی سیر

بلندترین کرین پر چڑھے سعودی نوجوانوں کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مہم جو صف نوجوانوں کا ایک گروپ یاد گاری تصاویر لینے اور سیلفیاں بنانے دارالحکومت الریاض میں نصب کی گئی سب سے بلند کرین کی چوٹی پر جا پہنچے۔ سعودی نوجوانوں کی بلند ترین کرین پر چڑھنے اور وہاں سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر شہریوں نے اس پر ملا جلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ بعض نے اسے ایک بےکار اور بے مقصد کوشش قرار دیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے حفاظتی انتظامات کےبغیر نوجوانوں کا کرین پرچڑھنا خود کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ بعض نے اسے محض نظروں کا دھوکہ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی فوٹیج میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو کرین کے بلند ترین مقام پر دیکھا جاسکتا ہے جہاں سے وہ دارالحکومت الریاض کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہےہیں۔