.

عسیرمیں سعودی عرب کے قومی دن پرقومی ثقافت کی رنگا رنگ تقریبات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر جنوبی عسیر گورنری میں 'چوٹی کا عزم' کے عنوان سے رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان تقریبات میں سعودی عرب کی قومی ثقافت اور تمدن کے مختلف پہلوئوں کو منفرد انداز میں پیش کرنے اور انہیں اجاگر کرنے کی ساعی کی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مملکت کے قومی دن کی سرگرمیوں کا مرکز عسیر گورنری کا مغربی شہر عسیر ہے جہاں چار کلو میٹر کا علاقہ قومی ثقافتی تقریبات اور فنون لطیفہ کی نمائش کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ قومی ثقافت کے اظہار کے لیے چار کلو میٹر پرمحیط شہر شاہ فیصل مسجد سے ابو خیال پارک تک پھیلا ہوا ہے۔

قومی یکجہتی کی زندہ علامت

ابھا میں یہ جشن چھ مرکزی پلیٹ فارموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وہاں پر ہونے والی سرگرمیوں کو بڑی بڑی اسکرینوں پر دکھایا جا رہا ہے۔ ثقافتی ورثہ کے نمایاں پہلو اجاگر کرنے، تفریحی شو کے علاوہ لوک کہانیوں کے پروگرامات قومی یکجہتی کی زندہ علامت ہیں۔ سعودی عرب کے مقامی شہری اپنے شہر میں پہلی بار خصوصی پریڈ سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

یہ کنسرٹ جنوبی سرحد پر مملکت کے ہیروز اور قومی قدروں کی عکاسی کرتا ہے۔ قومی ثقافتی ورثے کی تقریبات میں ملک وقوم کے لیے خدمات انجام دینے والوں کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے تمام فرزندان قوم کے درمیان یکجہتی کا عمدہ نمونہ ہے۔

قومی دن کے جشن کی سب سے بڑی تقریب 23 محرم 1441 ہجری بہ مطابق 22 ستمبر 2019ء کو دوپہر 2 بجے سے 11 بجے تک ہوگی۔

ابھا شہر میں 19 ستمبر سے 23 ستمبر تک مختلف تفریحی پروگرات، قومی کھیلوں کے مقابلے، نمائش، آتش بازی اور دیگر مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔